728 x 90

عدالتوں کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے: فیصل کریم کنڈی

عدالتوں کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ فریال تالپور نے دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ فریال تالپور نے دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے عدالتوں میں ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی رٹ کے حوالے سے بھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے اور اس معاملے پر حتمی فیصلہ عدالتی فورم ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں۔ بانی پی ٹی آئی کو بھی طبی سہولیات میسر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں طبی اعتبار سے فٹ قرار دیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی صحت کے معاملے میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور قانون کے مطابق تمام قیدیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے تاکہ جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے اور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام پیدا ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پہلے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنے کے بھی منکر تھے، آج وہی ان کے مسیحا بن بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقت اور حالات کے ساتھ لوگوں کے مؤقف میں آنے والی تبدیلیاں عوام کے سامنے ہیں۔

دربار سلطان باہو پر حاضری کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos