728 x 90

جھنگ میں دو مختلف حادثات، ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی، کنویں کی دیوار بیٹھنے سے مزدور مٹی تلے دب گیا

جھنگ میں دو مختلف حادثات، ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی، کنویں کی دیوار بیٹھنے سے مزدور مٹی تلے دب گیا

جھنگ میں غفلت کے باعث پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ جھنگ پر موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے جا

جھنگ میں غفلت کے باعث پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ جھنگ پر موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں لک بدھر جھنگ کے رہائشی 30 سالہ محمد شفیق ولد محمد سرور اور 22 سالہ مجاہد ولد محمد سرور زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس روانہ کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔

دوسرے واقعے میں تھتھہ ملہ بند جھنگ سٹی کے قریب پرانے کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوار بیٹھ جانے کے باعث 25 سالہ مزدور شکیل عباس ولد مظہر عباس مٹی تلے پھنس گیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 نے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کیے، تاہم ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل لواحقین نے متاثرہ شخص کو مٹی سے نکال لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos