پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام گزشتہ روز پریس کلب میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فیاض احمد
پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام گزشتہ روز پریس کلب میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فیاض احمد شمسی نے حاصل کی۔ جبکہ معروف نعت خواں فخر عباس تابش، آصف علی چشتی، حافظ فیاض احمد شمسی، صاحبزادہ محمد ارسلان قادری اور ننھے نعت خواں محمد احمد طاہر اور معید ظفر نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل نعت کی نقابت کے فرائض معروف نقیب کاشف نواز قادری نے سر انجام دئیے۔ محفل نعت کے اختتام پر مولانا عبدالعلیم حقانی نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *