728 x 90

شورکوٹ کینٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، سولر چور گینگ گرفتار

شورکوٹ کینٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، سولر چور گینگ گرفتار

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، شورکوٹ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سولر پلیٹیں اور انورٹرز چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سولر پلیٹیں، انورٹرز اور

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، شورکوٹ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سولر پلیٹیں اور انورٹرز چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سولر پلیٹیں، انورٹرز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عبد الخالق اور شہباز شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے حسن اعجاز کو بھی گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لے لیا۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ بردار عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ضلع میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں اور ان کے ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos