728 x 90

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں منایا گیا

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں منایا گیا

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں منایا گیا، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔بعد میں نیول چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دن کا مقصد انیس سو

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں منایا گیا، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

اس موقع پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔بعد میں نیول چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دن کا مقصد انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے طاقتورحریف کیخلاف انتہائی بہادری سے جنگ لڑی اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ دن” آپریشن دوارکا” کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا خفیہ نام آپریشن سومنات تھا۔ اس آپریشن میں پاک بحریہ کے سات بڑے جنگی جہازوں نے دشمن کے علاقے میں ایک جرأت مندانہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن اور ریڈیو بیکن سمیت ساحلی تنصیبات کو تباہ کیا اور بھارتی غرور کوخاک میں ملادیا۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی آبدوز غازی ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے پاکستان کی حربی برتری کی علامت بن کر مادروطن کیخلاف جارحانہ عزائم رکھنے والے کسی بھی دشمن کیلئے خطرات میں اضافہ کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos