ضلع جھنگ کی قدیم اور عظیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں ادارے کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رخصت ہونے والے سابق پرنسپل، اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے اعزاز میں پُروقار الوداعی جبکہ نئے رفقائے کار کے استقبال کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پرنسپل سید لیاقت
ضلع جھنگ کی قدیم اور عظیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں ادارے کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رخصت ہونے والے سابق پرنسپل، اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے اعزاز میں پُروقار الوداعی جبکہ نئے رفقائے کار کے استقبال کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پرنسپل سید لیاقت حسین شاہ کی زیرِ سرپرستی جملہ اساتذہ کرام نے کی۔
تقریب کے دوران ادارے سے رخصت ہونے والے سابق پرنسپل راؤ عتیق احمد، گریٹ ٹیچر ظہور احمد اور نان ٹیچنگ سٹاف کے محمد سلیم کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ مقررین نے ان کے تعلیمی کردار، پیشہ ورانہ وابستگی، محنت اور ادارے کے لیے طویل عرصے تک انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر انہیں خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے۔
تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم احمد صدیقی نے احسن انداز میں انجام دیے۔ انہوں نے رخصت ہونے والے ساتھیوں کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی میں اساتذہ اور ملازمین کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رخصت ہونے والے ساتھیوں کی محنت، خلوص اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، جبکہ نئے رفقائے کار ادارے کی روایات کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر ادارے میں نئے شامل ہونے والے رفقائے کار اشرف صدیقی، ممتاز خان، رائے جعفر، انور حسین، غلام عباس، اشفاق انجم، محمد بلال اور مختار صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نئے ساتھیوں کی آمد کی خوشی میں ان کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں اساتذہ کرام نے باہمی محبت، اخوت، رواداری اور خوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی کے پرنسپل سید لیاقت حسین شاہ کی بہترین انتظامی و تعلیمی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور انہیں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ سابق پرنسپل راؤ عتیق احمد نے سید لیاقت حسین شاہ کو دیا، جس پر شرکائے تقریب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف عمارتوں سے نہیں بلکہ ان سے وابستہ اساتذہ اور ملازمین کی محنت، خلوص اور خدمات سے اپنی شناخت قائم کرتے ہیں۔ رخصتی ایک جذباتی لمحہ ضرور ہے، تاہم ایسے مواقع ادارے سے وابستہ افراد کے درمیان محبت، احترام اور تعلق کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اس موقع پر رخصت ہونے والے ساتھیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی دعائیں کی گئیں، جبکہ نئے رفقائے کار کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کی شاندار تعلیمی روایات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *