728 x 90

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 وہیکلز کے خلاف کارروائی

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 وہیکلز کے خلاف کارروائی

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 وہیکلز کے خلاف کارروائی جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے غیر قانونی اسٹینڈز، رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ کارروائی کے

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 وہیکلز کے خلاف کارروائی

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے غیر قانونی اسٹینڈز، رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 40 وہیکلز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی اسٹینڈز کے ذریعے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی 30 وہیکلز کے سیکٹر آفس بند کیے گئے، جبکہ رانگ پارکنگ کے ذریعے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی 22 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے قانون شکن عناصر کو ریلیف نہیں ملے گا۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کو اہم شاہراہوں، چوکوں اور مصروف مقامات پر خصوصی نگرانی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos