728 x 90

جھنگ شور کوٹ موٹروے M-4 پر ٹریلر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جھنگ شور کوٹ موٹروے M-4 پر ٹریلر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جھنگ تحصیل شورکوٹ: موٹروے M-4 پر باہو انٹرچینج سے ملتان کی جانب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ٹریلر موٹروے سے نیچے جا گرا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق برتنوں سے لدا ہوا ٹریلر فیصل آباد سے

جھنگ تحصیل شورکوٹ: موٹروے M-4 پر باہو انٹرچینج سے ملتان کی جانب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ٹریلر موٹروے سے نیچے جا گرا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق برتنوں سے لدا ہوا ٹریلر فیصل آباد سے کراچی جا رہا تھا کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹریلر بے قابو ہو کر موٹروے سے نیچے جا گرا۔ ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کیا جبکہ متعلقہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو موٹروے پولیس کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی میتیں ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے THQ ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دی گئیں۔
جاں بحق نامعلوم افراد کی عمریں تقریباً 30 اور 27 سال بتائی گئی ہیں، جبکہ ان کی شناخت تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos