728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اورتھانہ سٹی میں کھلی کچہریاں، 72 شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اورتھانہ سٹی میں کھلی کچہریاں، 72 شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ سٹی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں 72 شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد راشد تھہیم اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ساجد حسین نے

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ سٹی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں 72 شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد راشد تھہیم اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے تمام شکایات اور مسائل میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر سے گریز کریں اور ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جھنگ پولیس میں اب تک کرپشن کے الزامات پر 50 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کا احتساب کیا جا چکا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل فوری، شفاف اور میرٹ پر حل کیے جائیں اور عوام کو پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے مؤثر رسائی فراہم کی جائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیسنگ کو مزید عوام دوست بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہری براہِ راست اپنے مسائل اور شکایات پولیس کے اعلیٰ افسران تک پہنچا سکیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos