728 x 90

سموگ کی روک تھام: ضلعی انتظامیہ کا مؤثر نگرانی اور خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

سموگ کی روک تھام: ضلعی انتظامیہ کا مؤثر نگرانی اور خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام، فضائی آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت

جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام، فضائی آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی جانب سے انسدادِ سموگ اقدامات، طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کو مؤثر بنایا جائے اور تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

بابر صاحب دین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات اور جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، صنعتی یونٹس، بھٹہ خشت، تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سڑکوں اور تعمیراتی مقامات پر گردوغبار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ کچرے اور فصلوں کی باقیات کو کھلے عام جلانے کی روک تھام کے لیے متعلقہ افسران فیلڈ میں باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں انسدادِ سموگ کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے۔ فیلڈ افسران خود نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں سموگ کے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کچرا یا فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت مرمت کروائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اجلاس میں محکمہ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، ستھرا پنجاب، ٹریفک پولیس، محکمہ زراعت، صنعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos