728 x 90

پیٹرولیم بحران کا حل سمارٹ لاک ڈاؤن نہیں، حکومتی سطح پر مستقل کفایت شعاری اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے: شہباز احمد گجر

پیٹرولیم بحران کا حل سمارٹ لاک ڈاؤن نہیں، حکومتی سطح پر مستقل کفایت شعاری اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے: شہباز احمد گجر

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اعلانات مسئلے کا مستقل حل نہیں، کیونکہ مسلسل تین روز کاروباری، تجارتی اور دیگر اداروں کی بندش سے پیٹرولیم بحران پر خاطر خواہ قابو

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اعلانات مسئلے کا مستقل حل نہیں، کیونکہ مسلسل تین روز کاروباری، تجارتی اور دیگر اداروں کی بندش سے پیٹرولیم بحران پر خاطر خواہ قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو عارضی اقدامات کے بجائے مستقل بنیادوں پر کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال اور سرکاری اخراجات میں غیر ضروری اضافے کو کم کیا جا سکے۔

شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرکاری افسران، حکومتی ارکان اور وزراء کے پروٹوکولز کے لیے مختص پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کی جائے۔ ان کے مطابق حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے عملی اقدامات سے عوام کو درپیش مشکلات میں بتدریج کمی لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم بحران کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے بحران سے نمٹنے کے لیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو وقتی طور پر نہیں بلکہ طویل مدت تک مؤثر ثابت ہوں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پیٹرولیم لیویز میں کمی سمیت دیگر معاشی اقدامات پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ کفایت شعاری کے حوالے سے عملی اقدامات کرکے عوام کے لیے مثال قائم کرے تو وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکتی ہے۔

شہباز احمد گجر نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی بجائے طویل المدتی اقتصادی اصلاحات کی جائیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، قیمتوں اور استعمال سے متعلق جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بحرانوں کی شدت کم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ حکومت، متعلقہ ادارے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ایسے پائیدار اقدامات کریں جن سے پیٹرولیم بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام اور کاروباری طبقے پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو بھی کم کیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos