728 x 90

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے حل میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی پاور یو ایس کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،

دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے حل میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی پاور یو ایس کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos