خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جامع ادارہ جاتی اصلاحات سے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں مدد ملی ہے، وزیراعظمحکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیاغیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسینجھنگ میں مہنگائی پر قابو پانے میں انتظامیہ کی ناکامی، پرائس کنٹرول نظام مؤثر بنانے کا مطالبہضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرچینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعالپاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاقایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
جھنگ

حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات اور سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عوامی فلاحی اقدام "میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ" کے تحت ریسکیو 1122…

حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات اور سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عوامی فلاحی اقدام “میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ” کے تحت ریسکیو 1122 جھنگ میں میت منتقلی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
سروس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ربن کاٹ کر کیا۔ افتتاح کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاران، شہر کی اہم شخصیات، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے کہا کہ “میت منتقلی سروس کا بنیادی مقصد غم اور مشکل کی گھڑی میں لواحقین کو سفری مشکلات سے نجات دلانا اور ان کے پیاروں کی میت کو مکمل احترام، وقار اور محفوظ انداز میں مقررہ مقام تک منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سروس کے تحت ہسپتال سے گھر یا مقررہ مقام تک میت کی بلا معاوضہ منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ لواحقین کو مشکل وقت میں کسی اضافی مالی یا سفری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ فلاحی اقدام عوام کو غم کے وقت میں ایک اہم اور عملی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے میت منتقلی سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو باوقار اور محفوظ سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کے عوامی خدمت کے وژن کا اہم حصہ ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کو عملی شکل دینے اور شہریوں کو بروقت، معیاری، محفوظ اور باوقار ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔ میت منتقلی سروس بھی اسی عوامی خدمت کے مشن کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مشکل ترین وقت میں لواحقین کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے پیاروں کو احترام و تکریم کے ساتھ آخری سفر کے لیے منتقل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کو ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں