خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئیکشمیر پریمیئر لیگ کے زیرِ اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا انعقاد 8 اکتوبر سے میرپور میں ہوگانجکاری کمیشن بورڈ کی توانائی، ہوا بازی اور مالیاتی شعبوں میں نجکاری کے معاملات آگے بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوریوزیراعظم کی لائیو اسٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے درآمدی مویشیوں کی خصوصی فارمز میں نشوونما کرکے برآمد کی منظوریمودی سرکار کا اقلیتوں کیخلاف گھیرا تنگ، بھارت میں عیسائی بھی مذہبی پابندیوں کی زد میںغزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہیداقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گےوزارت ہاؤسنگ اینڈورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کا اجرا کر دیا
جھنگ

جھنگ: فنڈز اور فیلڈ اخراجات کی مبینہ کمی، شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

جھنگ: شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا نظام متاثر ہونے کے باعث کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے…

جھنگ: فنڈز اور فیلڈ اخراجات کی مبینہ کمی، شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

جھنگ: شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا نظام متاثر ہونے کے باعث کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری نوٹس لینے اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب کے صفائی عملے کو فیلڈ میں درپیش اخراجات اور وسائل کی مبینہ کمی کے باعث صفائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متعدد لوڈر رکشے اور بعض گاڑیاں مبینہ طور پر فیلڈ میں معمول کے مطابق نہیں آ رہیں، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے کوڑا اٹھانے کا عمل متاثر ہوا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق محلہ بھبھرانہ، دارالسکینہ روڈ، جھنگ سٹی، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں، جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ صفائی اور ماحولیاتی صورتحال کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں اور اہم گزرگاہوں کے قریب کئی مقامات پر کوڑا بروقت نہ اٹھائے جانے کے باعث صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی آپریشن میں رکاوٹ بننے والے انتظامی یا مالی مسائل کا فوری جائزہ لے کر انہیں دور کیا جائے تاکہ شہر میں صفائی کا معمول بحال ہو سکے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا خود یا متعلقہ افسران کے ذریعے جائزہ لیا جائے، فیلڈ میں صفائی گاڑیوں اور عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور کوڑے کے ڈھیروں کی فوری صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں