خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا نواز شریف اسکول دارالسکینہ روڈ کا دورہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاحسیف سٹی جھنگ کے پینک بٹن کے ذریعے گمشدہ بچے کی بحفاظت اہلِ خانہ سے بازیابی، شہری کو فوری پولیس معاونت فراہمسیف سٹی جھنگ، ضلعی پولیس اور سی سی ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے جرائم میں نمایاں کمی، 400 سے زائد کیسز میں شواہد کی فراہمیجھنگ میں ٹریفک کے دو حادثات، ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمیجھنگ اور شورکوٹ میں چار ٹریفک حادثات، ایک خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاجھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا ریل بازار، انار کلی اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ، پیرا اہلکاروں کو دکانداروں سے خوش اخلاقی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایتجنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
جھنگ

سیف سٹی جھنگ کے پینک بٹن کے ذریعے گمشدہ بچے کی بحفاظت اہلِ خانہ سے بازیابی، شہری کو فوری پولیس معاونت فراہم

جھنگ : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور فوری رسپانس کے باعث جھنگ میں گمشدہ بچے کو بحفاظت اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا۔ موبائل فون نہ ہونے کے باوجود پینک بٹن…

سیف سٹی جھنگ کے پینک بٹن کے ذریعے گمشدہ بچے کی بحفاظت اہلِ خانہ سے بازیابی، شہری کو فوری پولیس معاونت فراہم

جھنگ : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور فوری رسپانس کے باعث جھنگ میں گمشدہ بچے کو بحفاظت اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا۔ موبائل فون نہ ہونے کے باوجود پینک بٹن سروس شہری کے لیے پولیس سے رابطے کا مؤثر ذریعہ بنی۔
بلال حبشی چوک جھنگ میں شہری عون اویس کا بھانجا گم ہو گیا۔ موبائل فون دستیاب نہ ہونے پر شہری نے پینک بٹن کے ذریعے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی اور مدد طلب کی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی سیف سٹی جھنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کو ٹریس کیا۔ بروقت پولیس رسپانس اور مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں گمشدہ بچے کو بحفاظت اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا اور پی پی آئی سی 3 جھنگ میں شہری عون اویس کے حوالے کر دیا گیا۔
پینک بٹن سروس شہریوں کو ہنگامی حالات میں پولیس سے رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ فراہم کرتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب موبائل فون دستیاب نہ ہو۔ سیف سٹی جھنگ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور فوری پولیس معاونت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں