سیف سٹی جھنگ کا اہم اقدام، چرچز میں جدید کیو آر پینک بٹن نصب، ہنگامی صورتحال میں پولیس کی فوری معاونت ممکن ہوگی
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت اقلیتی برادری کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی جھنگ کی جانب سے چرچز میں…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت اقلیتی برادری کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی جھنگ کی جانب سے چرچز میں جدید کیو آر (QR) پینک بٹن نصب کر دیے گئے ہیں۔
اس جدید نظام کے تحت ہنگامی صورتحال میں کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی متعلقہ چرچ کی لوکیشن اور دیگر ضروری معلومات خودکار طور پر کال ٹیکر کو موصول ہوں گی، جس سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے اور فوری معاونت کے حصول میں مدد ملے گی۔
کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کا مقصد عبادت گاہوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کے رسپانس کو مزید تیز بنانا ہے۔ اس نظام کے ذریعے متعلقہ مقام کی درست نشاندہی ہونے سے پولیس کو فوری کارروائی میں سہولت مل سکے گی۔
سیف سٹی جھنگ کا یہ اقدام اقلیتی برادری کے تحفظ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔


