چین،تبت کے علاقے میں زلزلے سے سولہ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
چین میں تبت کے علاقے ناگچو میں زلزلے کے باعث کم از کم سولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جس کی شدت ریختر سکیل پرسات ریکارڈ کی گئی۔ چین کے سرکاری…

چین میں تبت کے علاقے ناگچو میں زلزلے کے باعث کم از کم سولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جس کی شدت ریختر سکیل پرسات ریکارڈ کی گئی۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق زلزلے سے سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ نقصان کی مجموعی وسعت کا تخمینہ لگانے کا عمل اور امدادی کارروائیاں بھی جارہی ہیں۔


