جھنگ پولیس کی کارروائی، تھانہ کوتوالی کے علاقے سے مبینہ اغواء ہونے والی دو لڑکیاں لاہور سے بحفاظت بازیاب
جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دو لڑکیوں التجا اور دعا…

جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دو لڑکیوں التجا اور دعا کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں 8 اکتوبر کو تھانہ کوتوالی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغواء ہوئی تھیں، جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ان کی بازیابی کے لیے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر تفتیش کی مدد سے مغوی لڑکیوں کا سراغ لگایا۔
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی قمر بھریڑی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی جھنگ پولیس کی مؤثر تفتیش اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بازیابی کے لیے پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے مطابق جرائم کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے جھنگ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔


