یوم سیاہ: کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی گئی
ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل جھنگ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،…

ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل جھنگ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، ضلعی افسران، سول سوسائٹی، انجمن تاجران،طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ7 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر قبضے کی بنیاد رکھی۔ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔شرکاء ریلی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں،


