جھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل
جھنگ: گوجرہ روڈ پر چھٹے میل کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم…

جھنگ: گوجرہ روڈ پر چھٹے میل کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں اطلاع دی گئی کہ چھٹے میل، گوجرہ روڈ جھنگ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس روانہ کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ زرینہ بی بی زوجہ شفیق اور 60 سالہ محمد سرور ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق موضع لک بدھڑ، ضلع جھنگ سے ہے۔


