جھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیں
جھنگ: آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق جھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او جھنگ ساجد…

جھنگ: آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق جھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
ترقی پانے والوں میں طاہر رمضان، امجد علی، ظفر عباس، جاوید علی، سیف الرحمن، طارق حسین، نعیم انجم، فیصل منظور، جعفر رضا، ظفر اقبال، محمد یاسین، اورنگزیب، مدثر علی، حیدر حسنین، صفدر علی، مبشر نذیر، مظہر اقبال، عمران اسلم، ثاقب علی، سلطان محمود، محمد نواز، خضر حیات، شاہ نواز، مظہر عباس، امجد مشتاق، غلام عباس، قیصر عباس، لیاقت علی، زاہد شوکت، سجاد حسین، اسد فراز، ریاست خان، فرمان اللہ، غلام مصطفیٰ، زاہد محمود، خورشید احمد، ضیا القمر، علی طاہر، وسیم سجاد، محمد مرتضیٰ، صہیب حکیم، داؤد اعجاز، محمد مجاہد، حسنین شاہ، محمد راشد اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل نجمہ یاسمین سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں گے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈی پی او جھنگ نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔


