جھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
جھنگ: بھکر روڈ پر ایوب پور چوک کے قریب ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ کراسنگ کے دوران ٹرالی الٹنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے…

جھنگ: بھکر روڈ پر ایوب پور چوک کے قریب ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ کراسنگ کے دوران ٹرالی الٹنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی اور جاں بحق نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔
حادثے میں 28 سالہ یونس ولد حق نواز جاں بحق جبکہ 20 سالہ آصف ولد اقبال سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ دونوں کا تعلق چک حیدری اڈہ پیر عبدالرحمن سے تھا۔ زخمی اور جاں بحق نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔


