خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

جھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرار

جھنگ: کرشنگ سیزن 2026-27 کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جاوید احمد ڈھڈھی نے شوگر…

جھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرار

جھنگ: کرشنگ سیزن 2026-27 کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جاوید احمد ڈھڈھی نے شوگر ملز انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل اور ممکنہ حادثات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ گنے سے لدی ہر ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے حصے پر معیاری ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ رات کے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو ٹرالیاں واضح نظر آ سکیں۔ کسانوں اور ڈرائیورز کی تربیت کے لیے آگاہی سیشنز منعقد کرنے اور کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

شوگر ملز انتظامیہ کو ملز کے اطراف میں مناسب پارکنگ کا انتظام کرنے اور گیٹس پر اپنے تربیت یافتہ سیکیورٹی عملے کی تعیناتی کا پابند کیا گیا تاکہ گنے سے لدی گاڑیاں مرکزی شاہراہوں پر کھڑی نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ اجلاس میں گنے کی اوور لوڈنگ اور ٹرالیوں سے باہر نکلے ہوئے گنے کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا تاکہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ٹی او مسعود احمد نے تمام ٹریفک سرکل انچارجز اور اہلکاروں کو کرشنگ سیزن کے دوران شاہراہوں پر مؤثر گشت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ جاوید احمد ڈھڈھی اور ڈی ٹی او مسعود احمد نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس لیے شوگر ملز انتظامیہ، کسانوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ کرشنگ سیزن کے دوران حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں