جھنگ: ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال کا دورہ، ماڈل سکول بنانے کی ہدایت
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار اور سہولیات کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار اور سہولیات کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ سے تعلیمی کارکردگی، نصابی سرگرمیوں اور سکول میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور سکول کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سکول کے ماحول کو مزید بہتر بنانے، تدریسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے اور طلبہ کی تعلیمی استعداد میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال کو ماڈل سکول بنانے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے کہا کہ طلبہ کو صاف ستھرا، خوشگوار، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی اور تدریسی نظام کو فعال بنا کر طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


