وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے چار سو پچھتر دیہات کی ترقی کے لیے خوشحال دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے تقریبا چوبیس ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے چار سو پچھتر دیہات کی ترقی کے لیے خوشحال دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے تقریبا چوبیس ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کا بروقت آغاز یقینی بنانے کے لیے رواں ماہ کے دوران خوشحال دیہات کمیٹیوں کو رقم کی پہلی قسط جاری کی جائے۔
انہوں نے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت مزید دو ہزار دیہات کے لیے ترقیاتی منصوبہ بھی طلب کیا۔
اس پروگرام کے تحت دیہی بنیادی ڈھانچے اور رہائشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہر گائوں میں گلیاں پختہ کی جائیں گی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائیگا۔


