خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئیڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت، فوری حل کے احکاماتجھنگ میں گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانوں سے بھاری مقدار برآمد، مقدمات درججھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت
جھنگ

جھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا

جھنگ: حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر ٹریفک پولیس جھنگ نے مختلف اداروں کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے حوالے…

جھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا

جھنگ: حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر ٹریفک پولیس جھنگ نے مختلف اداروں کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔

مہم میں انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے حصہ لیا۔ اس کا مقصد شہریوں، بالخصوص ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اور اسموگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔

آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکلوں کے عقب میں حفاظتی لائٹس نصب کرنے، ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز لگانے اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ شرکاء نے بالخصوص شوگر ملز کے کرشنگ سیزن کے دوران رات کے وقت سڑکوں پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنی گاڑیوں کو نمایاں رکھنے کی تلقین کی تاکہ دھند اور کم روشنی کے باعث حادثات سے بچا جا سکے۔

مہم کے دوران شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا جبکہ اسموگ سے بچاؤ، صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے مضر اثرات کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔

منتظمین کے مطابق مشترکہ آگاہی مہم کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام، محفوظ سفری عادات کو فروغ دینا اور اسموگ و ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں