نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب صوبے کی ترقی کے لیے جاپان کی تکنیکی معاونت کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے آج لاہور میں پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر واڈا میتسوہیرو سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے ہم لاہور اور ٹیکسلا کے عجائب
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب صوبے کی ترقی کے لیے جاپان کی تکنیکی معاونت کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے آج لاہور میں پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر واڈا میتسوہیرو سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے ہم لاہور اور ٹیکسلا کے عجائب گھروں کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جاپان کی مہارت مسلمہ ہے جبکہ آٹو انڈسٹری میں اس کا کردار بڑا اہم ہے اور ہم بجلی پر چلنے والے موٹر سائیکلز بنانے کیلئے اُس سے فنی تعاون حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔
اجلاس میں جاپان کے عالمی تعاون کے ادارے کے مختلف پروگراموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *