خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
سیاست

وزیراعظم کا فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر عالمی خاموشی پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔ وہ آج شام اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب…

وزیراعظم کا فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر عالمی خاموشی پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔

وہ آج شام اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی اداروں کی منظور کردہ قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے جبر کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کو اس نسل کشی سے روکنا جدید دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

تاہم انہوں نے ان ممالک کو سراہا، جنہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جبر کی مذمت کی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں