پائیدار ترقی اہداف کے حوالے سے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنونیر بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انتخابات دوسرے ترمیمی بل دوہزار چوبیس سے ابہام کا خاتمہ ہوگا اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے زیادہ وضاحت آئے گی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا
پائیدار ترقی اہداف کے حوالے سے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنونیر بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انتخابات دوسرے ترمیمی بل دوہزار چوبیس سے ابہام کا خاتمہ ہوگا اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے زیادہ وضاحت آئے گی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیس میں فریق نہیں تھی مگر اسے ریلیف دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی ہے اور حکومت اس ضروری بل کی حمایت کرنے پر قانون سازوں کی مشکور ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹ بھی اس بل کی منظوری دے گی جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *