وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ملک کی آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ وہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کے ایشیا بحرالکاہل کے سربراہ جولینگورمین کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ملک کی آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔
وہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کے ایشیا بحرالکاہل کے سربراہ جولینگورمین کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں کی ترقی کے لئے ریکارڈ بجٹ مختص کیاہے۔
وزیراعظم نے کہا ان کی حکومت کا نصب العین ہے کہ ہر شخص کے پاس اپنا سمارٹ فون ہو، ہر گھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ ہو اور ہر کاروباریادارے میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ہو۔شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی کو انٹرنیٹ کی بہتر سہولت تک رسائی یقینی بنانے ، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ای گورننس، نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارت اور جدت پسندی اور کاروبار کے رجحان کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹائزیشن اقدامات کے حوالے سے کلیدی کردار ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور دنیا بھرمیں ٹیلی مواصلات کی خدمات کے فروغ میں جی ایس ایم اے کے کردار سے آگاہ کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *