خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
معیشت

وزیر تجارت کا پاکستان اور بیلا روس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور

وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے…

وزیر تجارت کا پاکستان اور بیلا روس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور

وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے مشترکہ وزارتی کمیشن سے خطاب میں انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ اس شراکت داری کا مقصد ہماری صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیر تجارت نے بیلا روس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے تحاشا مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر روابط ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں