پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال کی بہتری اور مہنگائی میں کمی اور پالیسی ریٹ پراطمینان کااظہارکیا ۔ انہوں نے اقتصادی اشاریوں کی مسلسل بہتری اور
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال کی بہتری اور مہنگائی میں کمی اور پالیسی ریٹ پراطمینان کااظہارکیا ۔
انہوں نے اقتصادی اشاریوں کی مسلسل بہتری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پر بھی اطمینان کا اظہارکیا ۔
دونوں رہنماؤں نے عوام کوجلد ریلیف کی فراہمی کو بھی خوش آئند قراردیا ۔
انہوں نے سعودی وفد کی پاکستان آمد اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام سرگرمیاں اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص اور معاشی بہتری کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔
نوازشریف نے 2006 کے میثاق جمہوریت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اسے ایک تاریخی فیصلہ قراردیا اور کہا اس ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ۔
انہوں ںے کہاکہ میثاق جمہوریت نے سیاسی جماعتوں کو غیرجمہوری طاقتوں کے خلاف متحد کیا اور تعمیری سیاست کی بنیاد رکھی ۔
نوازشریف نے کہا ایک ایسا عدالتی نظام قائم کیاجانا چاہیے جس میں عوام اور اداروں کی رائے کا احترام ہو جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شخص غیر ضروری بالادستی حاصل نہ کرپائے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی کردار کی بھی تعریف کی ۔
بلاول بھٹو نے نوازشریف کے سیاسی تجربے اور قوم کیلئے ان کے وژن کی تعریف کی ۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *