وزیراعظم شہباز شریف نے قومی یوتھ کونسل تشکیل دی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا، انہیں پالیسی سازی میں زیادہ بااختیار بنانا اور اداروں کے استحکام میں ان کے کردار کو مزید بامقصد بنانا ہے۔ وزیراعظم اس کونسل کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین وزیراعظم ہوں
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی یوتھ کونسل تشکیل دی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا، انہیں پالیسی سازی میں زیادہ بااختیار بنانا اور اداروں کے استحکام میں ان کے کردار کو مزید بامقصد بنانا ہے۔
وزیراعظم اس کونسل کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے جبکہ صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے امور کے وزراء اس کے رکن ہوں گے۔
یہ کونسل دس سے اُنتیس سال کے افراد کیلئے کام کرے گی اور ان کی نمائندگی کرے گی۔
یہ کونسل ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت والے معاشرے میں سرکاری نمائندہ ادارہ کے طور پر کام کرے گی۔
یہ کونسل نوجوانوں سے متعلق پروگراموں، اقدامات اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی معاونت کرے گی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *