728 x 90

حکومت اورپی ٹی آئی کمیٹیوں کا مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

حکومت اورپی ٹی آئی کمیٹیوں کا مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر آج(پیر) اتفاق کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق پہلے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ حکومتی کمیٹی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر آج(پیر) اتفاق کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پہلے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔

حکومتی کمیٹی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثناء اللہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، عبدالعلیم خان اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نمائندگی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے لیڈر اسد قیصر نے اجلاس کو بتایا کہ اس ہنگامی اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان قانونی امور کی وجہ سے یا پھر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔

دونوں کمیٹیوں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آج کے اس اجلاس کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کو ان معاملات کے حل کیلئے ایک اہم فورم قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات کا یہ عمل جاری رہنا چاہئے۔

آج کے اجلاس میں اپوزیشن کمیٹی نے اپنے مطالبات پیش کئے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مہینے کی دو تاریخ کو ہونیوالے اگلے اجلاس میں اپوزیشن تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos