728 x 90

آئی ایل او کی لیبر انسپکشن سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن اور سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی

آئی ایل او کی لیبر انسپکشن سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن اور سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل و ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء و پیسیفک کاوری ناکامورا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے رکن اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل و ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء و پیسیفک کاوری ناکامورا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے رکن اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے لیبر سسٹم کو مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے جدید بنانے اور غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پنجاب لیبر کورٹس قانون کے تحت مزدوروں کی قانونی شناخت، اور ای او بی آئی کے ذریعے رضاکارانہ پنشن اسکیم جیسے اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایل او کی جانب سے پاکستان میں لیبر ٹریننگ اکیڈمی کے قیام، لیبر انسپکشن سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن اور سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

آئی ایل او نے حکومتِ پاکستان کی ان اصلاحات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos