ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے سول جوہری ٹیکنالوجی میں پاکستان کی استعداد کار میں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویانامیں ادارے کی انہترویں جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا انور سے ملاقات کے بعد
ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے سول جوہری ٹیکنالوجی میں پاکستان کی استعداد کار میں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔
جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویانامیں ادارے کی انہترویں جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا انور سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ادارے کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعاون کو سراہا۔
اس سے قبل ملاقات کے دوران آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین نے ادارے کے مختلف اقدامات کے تحت تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین نے پرامن جوہری تعاون آگے بڑھانے، پائیدار ترقی اور خطے کے عوام کے بہتر معیار زندگی کیلئے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے اور رکن ممالک کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *