728 x 90

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا دورہ جھنگ کھلی کچہری، کرائم میٹنگ اور شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا دورہ جھنگ کھلی کچہری، کرائم میٹنگ اور شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا دورہ جھنگ کھلی کچہری، کرائم میٹنگ اور شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات، آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا آغاز تھانہ موچیوالا میں منعقدہ کھلی کچہری سے ہوا۔ آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا دورہ جھنگ کھلی کچہری، کرائم میٹنگ اور شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات، آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا آغاز تھانہ موچیوالا میں منعقدہ کھلی کچہری سے ہوا۔ آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں 41 شہری مختلف نوعیت کے مسائل کے ساتھ پیش ہوئے جن پر آر پی او فیصل آباد نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے بر وقت حل کے لیے ہدایات دیں۔ شہریوں نے براہِ راست سماعت اور فوری احکامات کو خوش آئند قرار دیا۔دورے کے دوران پولیس سائبان آفس کا افتتاح بھی کیا گیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہریوں کی سہولت اور عوامی رسائی میں بہتری کے عملی اقدامات کا مظہر ہے۔ آر پی او فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی آسانی اور سہولت ہماری ذمہ داری ہے، اس حوالے سے موثر اور جامع اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔بعد ازاں آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ جرائم کی حکمت عملی اور پولیس پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے واضح اور دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ جرائم میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منشیات فروشوں، جوا مافیا اور کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، دورے کے دوران آر پی او فیصل آباد نے میاں میر کالج آف فارمیسی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط بھی کیے، جو پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئر کیلئے عملی اور موثر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، کیونکہ ایک مضبوط اور باوقار فورس ہی عوام کی بہتر خدمت کر سکتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos