چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ وہ آج راولپنڈی میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جن میں
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
وہ آج راولپنڈی میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جن میں پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش بیرونی چیلنجز، خاص طور پر سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر روشنی ڈالی۔
جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔
انہوں نے ملک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان آرمی کے کردار کو اجاگر کیا اور دہشت گردی کے خلاف قوم کی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کو “پاکستانیت” کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان عناصر کی بہتر تفہیم نوجوانوں کی فکری ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *