وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے آزاد جموں وکشمیر میں عوامی تحفظات اور احتجاج کو مذاکرات اور قانونی طریقوں سے حل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ فریقوں سے بات چیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے آزاد جموں وکشمیر میں عوامی تحفظات اور احتجاج کو مذاکرات اور قانونی طریقوں سے حل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ فریقوں سے بات چیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کے رکن کے طور پر مظفر آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے جائز تحفظات دُور کرنے کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گی۔
احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں پُرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *