728 x 90

آن لائن نفرت انگیز تقاریر کے خلاف دو روزہ تربیتی ورکشاپ جھنگ میں کامیابی سے مکمل

آن لائن نفرت انگیز تقاریر کے خلاف دو روزہ تربیتی ورکشاپ جھنگ میں کامیابی سے مکمل

موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، عدم برداشت اور منفی بیانیہ نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکا ہے بلکہ نوجوان نسل کو بھی شدت پسندی کی جانب مائل کر رہا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائف فار گارڈین فاؤنڈیشن(LGF)،پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹو (PPI)اور نوبل کنسرن فار ہیومن

موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، عدم برداشت اور منفی بیانیہ نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکا ہے بلکہ نوجوان نسل کو بھی شدت پسندی کی جانب مائل کر رہا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائف فار گارڈین فاؤنڈیشن(LGF)،پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹو (PPI)اور نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ(این سی ایچ ڈی)آرگنائزیشن جھنگ کے باہمی اشتراک سے سینٹ مارٹین سکول جھنگ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کے خلاف مؤثر ردعمل پیدا کرنا، پرامن معاشرتی اقدار کو فروغ دینا، اور مثبت پیغام رسانی کو عام کرنا تھا۔ اس موقع پر پامیلا بھٹی پروگرام کوآرڈینیٹر، آصف منور چیئرمین (این سی ایچ ڈی) جھنگ اور سروش فرینک نے بطور سہولت کار تربیت فراہم کی جبکہ پال شاہد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح سوشل میڈیا پر نفرت پر مبنی مواد کی پہچان کر سکتے ہیں اور اس کے خلاف پرامن اور مؤثر انداز میں آوازو بلند کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں برداشت، بین المذاہب ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح جیسے پہلوؤں پر عملی رہنمائی بھی دی گئی۔شرکاء کو گروپ ورک بھی کروایا گیا۔لائف فار گارڈین فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ تربیتی ورکشاپ “ڈیجیٹل ڈسپلشپ پراجیکٹ” کا حصہ ہے جو پاکستان میں ایک مثبت ڈیجیٹل کلچر کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ نوجوان نسل کو منفی رجحانات سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں معاشرے کا باشعور اور فعال شہری بنایا جا سکے۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے افراد میں پامیلا بھٹی،سروش فرینک،پاسٹر نوید اختر کھوکھر،آصف منور اور پال شاہد نے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos