728 x 90

آگاہی اور اے پی ایچ ایف نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے تحصیل جھنگ کی تین یونین کونسلز میں خشک راشن تقسیم کیا

آگاہی اور اے پی ایچ ایف نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے تحصیل جھنگ کی تین یونین کونسلز میں خشک راشن تقسیم کیا

آگاہی تنظیم نے ایشیا پیسیفک ہیومینیٹیرین فنڈ (APHF) کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے تحصیل جھنگ کی تین یونین کونسلز میں 14سو سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں 28سو من آٹا،14ہزار کلو کوکنگ آئل،14ہزار کلو دال چنا،42سو کلو رس اور دلیا“فوڈ باسکٹ آف ہوپ” پراجیکٹ کے تحت تقسیم کردیاگیا

آگاہی تنظیم نے ایشیا پیسیفک ہیومینیٹیرین فنڈ (APHF) کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے تحصیل جھنگ کی تین یونین کونسلز میں 14سو سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں 28سو من آٹا،14ہزار کلو کوکنگ آئل،14ہزار کلو دال چنا،42سو کلو رس اور دلیا“فوڈ باسکٹ آف ہوپ” پراجیکٹ کے تحت تقسیم کردیاگیا ہے۔

تقسیم کے عمل میں پسماندہ طبقات خصوصاً بیوگان،ضعیف العمر مردو خواتین اور معذور افراد سِر فہرست تھےجن کو میرٹ کی بنیاد پر ڈور ٹو ڈور سروے اور تصدیقی عمل کے بعد راشن پیکج فراہم کیا گیا ہے۔اس موقع پر پراجیکٹ کوارڈینیٹر ادیب عالم نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک خاندان کو امدادی پیکج میں 80 کلو آٹا، 10 کلو کوکنگ آئل، 10 کلو دال، 3 کلو رس اور دلیہ شامل تھا۔تقسیم کے عمل میں یو این اوچا جھنگ کے انچارج سیماب گل،محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد امین،غلام دستگیر، محمد وارث،چوہدری ندیم گجر،محمد سرفراز،محمد عبداللہ،محمد مجاہد کارکن انسانی حقوق آصف منورسمیت علاقائی سماجی کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور آگاہی تنظیم کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے آگاہی کی سنیئر مینجمنٹ اور عطیہ فراہم کرنے والے اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ادیب عالم نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت یونین کونسل حسن خان، شاہ جیونہ اور سلطان پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔آگاہی تنظیم متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل اور ان کی بحالی کے لیے مستقبل میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos