728 x 90

اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے بچے کی ہلاکت، ملزم گرفتار

اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے بچے کی ہلاکت، ملزم گرفتار

تھانہ سٹی کے علاقہ بستی گھوگھے والی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ڈائریا میں مبتلا کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ اتائی ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگایا جس کے نتیجے میں بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ

تھانہ سٹی کے علاقہ بستی گھوگھے والی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ڈائریا میں مبتلا کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ اتائی ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگایا جس کے نتیجے میں بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور اتائی ڈاکٹر محمد خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق محکمہ صحت کے استغاثے کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملزم کو حقائق کی روشنی میں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق کی روشنی میں انصاف یقینی بنایا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos