قدرتی آفات سے بچائو کے قومی ادارے نے اتوار سے جمعرات تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ پیش گوئی میں کہاگیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں مغربی ہوائوں کے نظام میں شامل ہوکر ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی معتدل سے
قدرتی آفات سے بچائو کے قومی ادارے نے اتوار سے جمعرات تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے ۔
پیش گوئی میں کہاگیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں مغربی ہوائوں کے نظام میں شامل ہوکر ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی معتدل سے شدید بارشوں کا باعث بنیں گی۔
این ڈی ایم اے نے دریائوں اورندی نالوں کے قریب رہنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاص طورپر شدید بارشوں کے دوران اور رات کے اوقات میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے سے متعلق ہوشیار رہیں۔
سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انخلاء کے محفوظ راستوں کی نشاندہی کریں اور تین سے پانچ دن کیلئے خوراک، پانی اور دوائوں سمیت ضروری اشیا ء محفوظ کریں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *