قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس سال گنے کی بہتر فصل متوقع ہے اور اس سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال گنے کی فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے
قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس سال گنے کی بہتر فصل متوقع ہے اور اس سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے آج قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال گنے کی فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے پیداوار اڑسٹھ لاکھ میٹرک ٹن سے کم ہو کر اٹھاون لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی۔
وفاقی وزیر نے ایوان کو یقین دلایا کہ گندم کی فصل کے سٹرٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کے کاشتکاروں کو پینتیس سو روپے فی من امدادی قیمت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سمری وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے بھیج دی گئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *