728 x 90

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کا اڈا باغ میں پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ، پیمائش میں کمی پر پمپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کا اڈا باغ میں پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ، پیمائش میں کمی پر پمپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے اڈا باغ کے علاقے میں واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پیمائش کے پیمانوں کی درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش کے آلات کو چیک کیا تاکہ صارفین کو

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے اڈا باغ کے علاقے میں واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پیمائش کے پیمانوں کی درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش کے آلات کو چیک کیا تاکہ صارفین کو مکمل اور درست مقدار میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ چیکنگ کے دوران ایک پٹرول پمپ پر پیمائش میں کمی اور انتظامی امور میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ پٹرول پمپ کو 20,000 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پیمائش کے نظام کو درست کیا جائے اور صارفین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہونے دی جائے۔

اس موقع پر رب نواز چدھڑ نے پمپ مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پٹرول پمپس اپنے پیمانوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مکمل اور شفاف سہولت فراہم کی جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos