اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے تحصیل مینیجر ستھرا پنجاب کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فاروقِ اعظم روڈ اور سیشن چوک کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے تحصیل مینیجر ستھرا پنجاب کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فاروقِ اعظم روڈ اور سیشن چوک کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
دورانِ معائنہ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر گرد و غبار کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کچرے کی بروقت منتقلی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بعد ازاں انہوں نے مین بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں کا دورہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بازاروں میں کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور نالیوں کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واسا (WASA) کی ٹیموں کی جانب سے شہر کے بڑے نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ کام کو تیز کیا جائے اور دورانِ ڈیوٹی حفاظتی کٹس اور دیگر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
رب نواز چدھڑ نے واضح کیا کہ نالوں کی بروقت صفائی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *