728 x 90

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی رتہ متہ میں کارروائی، سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے متعدد نادہندگان گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی رتہ متہ میں کارروائی، سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے متعدد نادہندگان گرفتار

جھنگ کے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے موضع رتہ متہ میں سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ریونیو نادہندگان کو موقع پر گرفتار کروا دیا۔ کارروائی کے دوران متعلقہ اہلکاروں نے نادہندگان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب

جھنگ کے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے موضع رتہ متہ میں سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ریونیو نادہندگان کو موقع پر گرفتار کروا دیا۔ کارروائی کے دوران متعلقہ اہلکاروں نے نادہندگان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور واجبات کی ادائیگی سے گریز کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واجب الادا رقوم کی مکمل وصولی تک کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام نادہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ذمہ واجبات ادا کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد سرکاری محصولات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا اور مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos