728 x 90

اسلام آباد ، دھماکے میں31 افراد شہید 169 زخمی

اسلام آباد ، دھماکے میں31 افراد شہید 169 زخمی

آج (جمعہ ) کو اسلام آباد میں ایک دھماکے میں اکتیس افراد شہید اور ایک سو انہتر زخمی ہو گئے۔ ایکس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بیان کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کیلئے

آج (جمعہ ) کو اسلام آباد میں ایک دھماکے میں اکتیس افراد شہید اور ایک سو انہتر زخمی ہو گئے۔

ایکس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بیان کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

جائے دھماکہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos