حکومتِ پنجاب کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے عملی نفاذ کے تحت ضلع جھنگ میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جھنگ پولیس نے بھرپور اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مربوط حکمتِ عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او
حکومتِ پنجاب کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے عملی نفاذ کے تحت ضلع جھنگ میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جھنگ پولیس نے بھرپور اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مربوط حکمتِ عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر شروع کی گئی اس مہم میں اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور منظم کریمنل گینگز کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مربوط اور منظم کارروائیوں کے ذریعے جرائم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
ابتدائی تین روز کے دوران ہی اس کریک ڈاؤن کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ضلع بھر سے 74 اشتہاری مجرمان اور 10 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں کئی خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچ رہے تھے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دس روزہ مہم کے اختتام پر کارکردگی کا جائزہ لے کر تحسین اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں اور قانون کی عملداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *