728 x 90

افغان طالبان رجیم کے جابرانہ اور عوام دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری

افغان طالبان رجیم کے جابرانہ اور عوام دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری

افغان طالبان رجیم کے جابرانہ اور عوام دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صوبہ غزنی میں مقامی کسانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے نے قانون اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق طالبان حکام نے صوبہ غزنی کے گائوںروزہ

افغان طالبان رجیم کے جابرانہ اور عوام دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صوبہ غزنی میں مقامی کسانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے نے قانون اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق طالبان حکام نے صوبہ غزنی کے گائوںروزہ میں صدیوں سے مقامی خاندانوں کی ملکیت رہنے والی زمینیں ٹرانسپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کے نام پر زبردستی تحویل میں لے لیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ زمینیں نسل در نسل ان کی نجی ملکیت رہی ہیں اور کبھی بھی ریاستی تحویل میں نہیں رہیں۔

ہشت صبح سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے زمینوں کی ملکیت سے متعلق سرکاری دستاویزات طالبان حکام کو پیش کیں، تاہم انتظامیہ نے کسی قسم کا قانونی یا شرعی جائزہ لیے بغیر تمام ثبوت نظرانداز کر دیے۔

مقامی لوگوں کے مطابق طالبان انتظامیہ نے نہ صرف دستاویزات کو مسترد کیا بلکہ علاقے میں مال گاڑیوں کے ٹرمینل کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا، جبکہ زمین کے ریکارڈ تک رسائی کو بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو فوری طور پر روکا جائے اور زمین کی ملکیت کے تعین کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی منصوبوں کے نام پر نجی زمینوں پر قبضہ نہ تو قانونی ہے اور نہ ہی شریعی اصولوں کے مطابق۔

ماہرین کے مطابق طالبان رجیم نے نہ صرف عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی پامالی کی ہے بلکہ صدیوں سے قائم قانونی اور شرعی اقدار کو بھی پامال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے زمینوں پر جبری قبضے، کسانوں پر ظلم، خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور عوامی وسائل پر ناجائز کنٹرول افغان عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر رہا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عالمی سطح پر شدید تنقید اور رسوائی کے باوجود طالبان رجیم مسلسل غیر قانونی اور غیر شرعی احکامات مسلط کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos